عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ 31 جولائی کو ریلیز، عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب

عاطف اسلم کا نیا البم ‘صبح آئے نہ’ 31 جولائی کو ریلیز ہو گا، جس میں 8 گانے شامل ہیں۔ یہ البم ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ 31 جولائی کو ریلیز ہو گا، عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے البم ’صبح آئے نہ‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ البم 31 جولائی کو دنیا بھر کے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو گا۔

البم میں 8 گانے شامل ہیں جن میں ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘ اور ’چار یار‘ قابل ذکر ہیں۔ عاطف اسلم نے بتایا کہ یہ البم ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے۔

عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے اندرونی کشمکش سے نکلنے کی کہانی ہے، جو ان کے مداحوں کے لیے اہم ہوگی۔

ان کے گانوں کو اب تک 8 ارب مرتبہ سنا گیا ہے، جو ان کی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ جنوبی ایشیا کے وہ مقبول ترین گلوکاروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی موسیقی دنیا بھر میں سنی جاتی ہے اور اسپوٹائفائی کے مطابق ان کے گانوں کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں