نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز جلد ریلیز ہوگی، ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا انتظار ختم

پاکستانی ناظرین کے لیے خوشخبری، نیٹفلکس کی پہلی پاکستانی سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ 2026 کے اختتام تک متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز جلد ریلیز ہوگی، 'جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو' کا انتظار ختم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) فرحت اشتیاق کے ناول ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز 2026 کے اختتام تک نیٹفلکس پر نشر کی جائے گی، جو پاکستانی ڈراموں کا نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

یہ سیریز 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہونے والے ناول پر مبنی ہے۔ اس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔ نیٹفلکس اور ہم ٹی وی کے اشتراک سے تیار کردہ یہ سیریز پاکستانی ڈراموں کے بین الاقوامی مقام کو مزید مضبوط کرے گی۔

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر شامل ہیں۔ مومنہ درید نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔ سیریز کی تشہیری مہم جلد شروع کی جائے گی۔

یہ سیریز پہلے 2025 میں ریلیز ہونا تھی، لیکن تاخیر کی وجہ سے منصوبہ ملتوی کیا گیا۔ اب مومنہ درید اس کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ ناظرین کو جلد ہی اس کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

یاد رہے کہ اس سیریز کی تاخیر کی وجہ سے مداحوں میں بے چینی پائی جاتی تھی۔ سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے شک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ کیا واقعی یہ سیریز ریلیز ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں