فواد خان کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، سرجری کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی مختلف آرا سامنے آئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اداکار فواد خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ان کے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی کی خبریں زیر بحث ہیں۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ متعدد افراد نے ان کے نئے انداز پر تبصرے کیے ہیں۔
کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش ہیں، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ان کے نقوش ترک اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔
تاہم، کچھ صارفین نے ان کے نئے لک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ فواد خان نے جوان نظر آنے کے لیے سرجیکل طریقے اپنائے ہیں۔
یاد رہے کہ فواد خان کی شخصیت ہمیشہ سے مداحوں کو متاثر کرتی رہی ہے، اور ان کی ہر نئی شکل توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔















