شان بیگ اور روما مائیکل کی شادی، سوشل میڈیا پر خوشخبری کا اعلان

شان بیگ اور روما مائیکل کی شادی کا سوشل میڈیا پر اعلان، مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شان بیگ اور روما مائیکل کی شادی، سوشل میڈیا پر خوشخبری کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستانی اداکار شان بیگ نے ماڈل روما مائیکل سے خاموشی سے شادی کرلی۔ یہ اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا پر کیا۔ تصویر میں ‘Wifey’ کا اسٹیکر نمایاں ہے۔

روما مائیکل نے بھی انسٹاگرام پر یہی تصویر شیئر کرکے شادی کی تصدیق کی۔ شادی کی خبر پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شان بیگ نے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کافی پہلے ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ شان بیگ نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے اور حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ‘Deli Boys’ میں نظر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ روما مائیکل ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں اور مختلف پیجنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں