بھارت میں طلبہ تحریک کا مطالبہ، وزیرِ تعلیم کی برطرفی نہ ہوئی تو مودی کا استعفیٰ طلب

بھارت میں طلبہ تحریک نے مودی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ وزیرِ تعلیم کی برطرفی نہ ہونے پر احتجاج وزیرِ اعظم کے استعفے تک جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں طلبہ تحریک کا مطالبہ، وزیرِ تعلیم کی برطرفی نہ ہوئی تو مودی کا استعفیٰ طلب

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف نہ کیا گیا تو احتجاج کا رخ مودی کے استعفے کی جانب ہوگا۔

ابھیجیت دیپکے نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ نہ مانا گیا تو یہ مطالبہ وزیرِ اعظم تک بڑھ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

دیپکے نے کہا کہ ناکام وزیر کروڑوں طلبہ سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتا۔ اگر حکومت نے ناکام وزیر کو ترجیح دی تو عوام انتخابات میں جواب دیں گے۔

سی جے پی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی نوجوان تعلیمی پالیسیوں سے مایوس ہیں۔ حکومت کو ان کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے۔ طلبہ تحریک جاری رہے گی جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ بھارت میں طلبہ تحریک کے احتجاج میں شدت آ رہی ہے۔ طلبہ حکومت کی تعلیمی پالیسیوں اور امتحانی نظام سے سخت نالاں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں