مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، کمین گاہیں تباہ، آپریشن جاری۔
مستونگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد گرفتار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں مرد و خواتین خودکش بمبار شامل تھے۔ دہشتگردوں کی کمین گاہیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس کامیاب کارروائی کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بھی سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور قوم کے مضبوط عزم کی تعریف کی۔















