پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ، چھ دنوں میں بڑی بڑھوتری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر بوجھ، حکومت نے اوگرا کو روزانہ قیمت مقرر کرنے کا اختیار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ، چھ دنوں میں بڑی بڑھوتری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول 20 روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 18 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

21 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا بوجھ عوام پر منتقل ہوگا اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو کابینہ نے اوگرا کو عالمی منڈی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں