مارکو روبیو نے ایران پر معاہدے میں سنجیدگی کی کمی کا الزام لگایا اور بحری جہازوں پر حملوں کی قیمت چکانے کی تنبیہ کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے لیکن سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بحری جہازوں پر حملوں کی قیمت چکانا ہوگی۔
مینلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ تہران کے نقصانات ہر رات بڑھ رہے ہیں اور صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق ایران کو سخت قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران فی الحال معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے، لیکن امید ہے کہ جلد تیار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے متعدد بار امریکا سے رابطہ کیا ہے لیکن وہ سنجیدہ نہیں ہے۔
مارکو روبیو نے حوثیوں کے حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ان کے لیے نقصان دہ ہیں اور ایران نے انہیں اس تنازع میں جھونک دیا ہے۔ امید ہے کہ حوثی حملے بند کردیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی تفصیلات جلد سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔














