مارکو روبیو نے ایرانی رویے میں تبدیلی پر زور دیا، معاہدہ نہ کرنے پر بھاری قیمت چکانے کی وارننگ دی۔
منیلا: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ معاہدہ نہ کرنے پر اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کو اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لانی ہوگی۔
مارکو روبیو نے منیلا میں آسیان کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران ہر گزرتی رات کے ساتھ زیادہ قیمت ادا کرے گا۔ ایران کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ابھی تک تیار نہیں ہے۔ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اسے مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔
روبیو نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ معاہدے توڑتا یا ان کی شرائط بدلتا ہے۔ انہوں نے یمن کی مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ حوثیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مارکو روبیو نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔














