ایران کا امریکہ کو وارننگ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکہ کو وارننگ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب ضرور دے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاونت کرنے والے فریق بھی نشانے پر ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر حملے کا حکم دیا۔ امریکی صدر نے تین روز قبل سینٹکام کو یہ حکم جاری کیا تھا۔

ٹرمپ کے بیان پر ایرانی عہدیدار نے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی ایران میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے تو ایران بھی امریکی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ ایران بڑی قیمت ادا کرے گا اور حملے جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں