وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے گفتگو کے دوران حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کے حملے ناقابل قبول ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز میں تجارت کی روانی کے لیے تعاون کا عندیہ دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔














