بھول بھلیاں 4 کی تیاریاں شروع، کارتک آریان کا ممکنہ کردار

بھول بھلیاں 4 کی تیاریوں کا آغاز، انیس بزمی زیر غور، کارتک آریان کا ممکنہ کردار۔ فلم کی شوٹنگ 2027 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھول بھلیاں 4 کی تیاریاں شروع، کارتک آریان کا ممکنہ کردار

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ کی مشہور ہارر کامیڈی سیریز ‘بھول بھلیاں’ کے چوتھے حصے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر بھوشن کمار نے فلم کی کہانی پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انیس بزمی، جنہوں نے پچھلے دو حصے ہدایت کیے، اس بار بھی ہدایت کار کے لئے زیر غور ہیں۔ کارتک آریان نے بھی فلم کا حصہ بننے کی حامی بھر لی ہے۔

انیس بزمی اس وقت اکشے کمار کے ساتھ ایک نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے فارغ ہونے کے بعد ‘بھول بھلیاں 4’ کی تخلیقی تیاریوں پر توجہ دی جائے گی۔

فلم کی شوٹنگ 2027 کے دوسرے نصف میں شروع ہونے کا امکان ہے، اگر تمام معاملات طے پا گئے۔ فلم کے مداحوں کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ ‘بھول بھلیاں’ کا پہلا حصہ 2007 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ بعد میں کارتک آریان نے روح بابا کا کردار ادا کیا اور دونوں فلمیں کامیاب رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں