فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا، پابندی کا نفاذ دو مراحل میں ہوگا۔
پیرس: (رائیٹ ناؤ نیوز) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔
پابندی دو مراحل میں نافذ کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے نئے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی ہوگی، جبکہ موجودہ اکاؤنٹس پر پابندی جنوری 2027 سے لاگو ہوگی۔
فرانس کے صدر میکرون نے اس بل کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور اسے بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری قدم بتایا ہے۔
یہ اقدام بچوں کی ذہنی صحت اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک پہلے ہی اس طرح کی پابندیاں لگا چکے ہیں، اور برطانیہ میں انرجی ڈرنکس پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔















