ایران کے ساتھ جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ، امریکی وزیر جنگ نے مزید بجٹ کی درخواست کردی

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ پینٹاگون کو مزید بجٹ کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے ساتھ جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ، امریکی وزیر جنگ نے مزید بجٹ کی درخواست کردی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ مزید کہا کہ پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کمیٹی میں وضاحت کی کہ موجودہ لاگت میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنے کا۔

وزیرجنگ نے فنڈز کے حصول کے لیے سینیٹ کی بجٹ کمیٹی میں درخواست پیش کی۔ خفیہ بریفنگ کے بعد کمیٹی میں فنڈنگ کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ ملکی دفاع مضبوط ہو سکے۔

مظاہرین کی جانب سے سینیٹ کی کارروائی کے دوران احتجاج کیا گیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ایران اور فلسطین پر بمباری بند کی جائے اور جنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے پیش نظر امریکی کانگریس سے 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں