عالمی ٹیک کانفرنس 2026 کا آغاز سعودی عرب میں ہوگا، جہاں عالمی ٹیک کمپنیاں اور ماہرین شرکت کریں گے۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) عالمی ٹیک کانفرنس 2026 کا آغاز 31 اگست سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیاں، سرمایہ کار اور اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں ایک ہزار سے زائد عالمی مقررین اور ٹیک ماہرین شرکت کریں گے۔ اس دوران مصنوعی ذہانت، فائیوجی، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔
اس کانفرنس میں روبوٹکس، فن ٹیک اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ عالمی سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے اربوں ڈالر کے مواقع میسر ہوں گے۔
عالمی ٹیک کمپنیوں کی نئی مصنوعات اور جدید حل بھی کانفرنس میں متعارف کرائے جائیں گے۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس بھی لیپ 2026 میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اگنائیٹ منتخب پاکستانی اسٹارٹ اپس کو لیپ 2026 میں شرکت کے لیے اسپانسر کرے گا۔ عالمی ٹیک کانفرنس 3 ستمبر تک ریاض میں جاری رہے گی۔














