راولپنڈی کی عدالت نے ٹک ٹاکر لڑکی کے کیس میں ثبوت کی عدم موجودگی پر ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔
متاثرہ لڑکی کا بیان اور مقدمہ درج نہ ہونے کے باعث کیس کمزور قرار دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ ہواؤں اور زبانی دعووں پر کیسز نہیں بن سکتے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔ پولیس اب تک بال کاٹنے والے اصل ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔















