افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب نے 20 جانیں لے لیں اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ ڈیزاسٹر ایجنسی نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
کابل: (رائیٹ ناؤ نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیلابی ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہیں۔
افغانستان کے صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے سیلاب نے وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پارون میں دریا کے کنارے موجود دکانیں مکمل طور پر کیچڑ میں ڈوب گئیں۔ سیلاب نے وہاں کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔
افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے اب تک 20 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 80 سے زائد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نورستان اور پارون اس سانحے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














