امریکا کا ایران پر دسویں روز بھی حملہ، تہران کا جوابی دعویٰ

امریکا نے دسویں روز ایران پر حملے جاری رکھے، تہران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایران پر دسویں روز بھی حملہ، تہران کا جوابی دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے مسلسل دسویں روز ایران پر حملے جاری رکھے۔ جزیرہ قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور شیراز میں فوجی مراکز نشانہ بنے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف مزید حملے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ امریکی فورسز نے ایرانی فوجی مراکز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اہم بین الاقوامی بحری راستے سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔ سینٹکام نے 900 تجارتی جہازوں اور 45 کروڑ بیرل تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ احمد الجابر، عریفجان اور علی السالم ایئر بیسز پر امریکی میزائل نظام تباہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران جنگ میں 100 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ 96 فیصد زخمی فوجی واپس ڈیوٹی پر آچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں