خلیل الحیہ حماس کے نئے چیف منتخب، اسرائیل کے قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے

خلیل الحیہ حماس کے نئے چیف منتخب ہوئے، اسرائیلی حملوں میں ان کے کئی رشتہ دار شہید ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلیل الحیہ حماس کے نئے چیف منتخب، اسرائیل کے قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے

غزہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کے سیاسی بیورو کا نیا چیف منتخب کر لیا ہے۔ وہ یحییٰ السنوار کی جگہ لیں گے جنہیں 2024 میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا۔

خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ وہ اپنے خاندان کے افراد کی شہادتوں کے باوجود تنظیم کی مضبوطی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

حماس کی جنرل شوریٰ کونسل نے خلیل الحیہ کو داخلی انتخابی عمل کے تحت منتخب کیا۔ دوبارہ رائے شماری کے بعد وہ کامیاب ہوئے ہیں۔

خلیل الحیہ کا شمار حماس کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے غزہ جنگوں کے بعد قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کی قیادت کی ہے۔

یاد رہے کہ خلیل الحیہ کو اسرائیل کے کئی قاتلانہ حملوں کا سامنا رہا ہے جن میں ان کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوئے ہیں۔ وہ اب 2027 تک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں