مشرق وسطی کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے کی قیمت گر گئی

امریکا اور ایران کی کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ فیڈرل ریزرو کے اشارے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطی کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے کی قیمت گر گئی

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے اشارے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کے فیوچر 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافے سے 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ یہ 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 2.35 ڈالر یا 2.85 فیصد اضافے کے بعد 84.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 15.5 فیصد اضافہ ہوا، جو مارچ کے بعد سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔

فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے اشارے کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,000.55 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

یاد رہے کہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد گر کر 4,005.9 ڈالر فی اونس پر آگئے۔ دیگر دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 56.42 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں