امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری، ہلاکتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان

امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی، ایرانی میزائل نظام کو نقصان پہنچا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری، ہلاکتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فوج نے چھٹے روز بھی ایران پر فضائی حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا اور فوجی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر خمیر میں ایک اہم پل کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پل کو شدید نقصان پہنچا اور 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔ مزید حملوں میں کیہوارستان پل اور بندر عباس کے رہائشی علاقے کو نقصان پہنچا۔

ایرانی ایجنسی تسنیم کے مطابق بندر عباس کے قریب مواصلاتی ٹاور بھی تباہ ہوا، جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ امریکی حکام نے اہداف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ امریکی کارروائیاں ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے جاری ہیں، جبکہ ایرانی حکام نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں