کراچی میں ڈاکٹر آکاش کے قاتلوں کا بینک لوٹ مار میں ملوث ہونا تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کا تعلق قائد آباد سے ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کلفٹن تین تلوار کے قریب فائرنگ میں ڈاکٹر آکاش کے قتل کے ملزمان بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجروں کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ڈاکٹر آکاش کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جو 13 جولائی کو ڈکیتی کے دوران پیش آیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق، تینوں گرفتار ملزمان میں شامل اسلم عرف بابا، رام چند اور انیل نے بتایا کہ وہ قائد آباد کے رہائشی ہیں اور ایک منظم ڈکیت گروہ کا حصہ ہیں۔
پولیس نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔














