خلیج فارس میں ایران کے جزائر قیشم اور کیش پر امریکی حملے، پاور پلانٹ متاثر، کشیدگی میں اضافہ۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) خلیج فارس میں ایران کے دو اہم جزائر، قیشم اور کیش پر امریکی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قیشم جزیرے پر دھماکے اور کیش کے پاور پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
صوبہ ہرمزگان کے گورنر آفس نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیشم جزیرے پر امریکی حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوا۔ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے رپورٹ کیا کہ قیشم میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ جزیرہ کیش میں پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پاور پلانٹ کے کچھ یونٹس کو مرمت کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں مختلف اہداف پر حملوں کی تصدیق کی لیکن ان حملوں پر کوئی بیان نہیں دیا۔
یاد رہے کہ قیشم اور کیش ایران کے اہم جزائر ہیں۔ قیشم ایران کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جبکہ کیش سیاحتی مرکز ہے اور ایرانی بحریہ کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔














