ایپل کا بڑا آئی فون اپڈیٹ اور پہلا فولڈیبل فون متوقع، ستمبر 2026 میں لانچ کی تیاری

ایپل ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور پہلا فولڈیبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایپل کی سالانہ تقریب کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات میں پری آرڈر بکنگ ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل کا بڑا آئی فون اپڈیٹ اور پہلا فولڈیبل فون متوقع، ستمبر 2026 میں لانچ کی تیاری

کیپرٹینو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل ستمبر 2026 میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آئی فون اپڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس اپڈیٹ میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلا فولڈیبل آئی فون شامل ہوں گے۔

باضابطہ تصدیق نہ ہونے کے باوجود، بلومبرگ کے مارک گورمن سمیت کئی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایپل نئی نسل کے آئی فونز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس مصنوعات پر کام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل کی سالانہ لانچ تقریب 8 یا 9 ستمبر کو ہو سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں نئے آئی فونز کی پری آرڈر بکنگ تقریب کے فوراً بعد شروع ہو گی، جبکہ صارفین کو 18 ستمبر سے فراہمی متوقع ہے۔

ایپل اس بار آئی فون سیریز کو دو مراحل میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ پہلے مرحلے میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور فولڈیبل آئی فون پیش کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایپل کے فولڈیبل آئی فون کی افواہیں کئی برسوں سے زیر گردش تھیں۔ نئے ماڈلز میں بڑی کیمرا ماڈیول، زیادہ طاقتور بیٹری اور مختلف رنگ متعارف ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں