ڈیوڈ رش نے 125 ٹی شرٹس پہن کر 42.195 کلومیٹر لمبی میراتھن مکمل کی، جس سے انہوں نے 100 ٹی شرٹس کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
آئیڈاہو: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی شہری ڈیوڈ رش نے 125 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن مکمل کی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔
ڈیوڈ رش نے وائی ایم سی اے فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو میراتھن میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 54 منٹ اور 50 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میراتھن کے دوران شدید گرمی کے سبب ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی، مگر راستے میں موجود گالف کلب سے برف حاصل کر کے اسپتال پہنچنے سے بچ گئے۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل 100 ٹی شرٹس کے ساتھ قائم تھا، جو اب ڈیوڈ رش نے توڑ دیا ہے۔ ان کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ رش نے 2025 میں نصف میراتھن میں بھی 137 ٹی شرٹس پہن کر ریکارڈ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے مکمل میراتھن میں قسمت آزمائی کی۔















