کون سا سمارٹ فون سال 2025 میں سب سے زیادہ فروخت ہوا؟

2025 کے دوران ایپل کا آئی فون 16 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون رہا ہے، مہنگائی کے باوجود ایپل کی مقبولیت برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 کے اولین 9 ماہ کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 16 رہا ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران ایپل کے آئی فون 16 نے دنیا بھر میں سبقت حاصل کی۔

آئی فون 17 سیریز کی کامیابی نے 2025 میں ایپل کو نمبرون پوزیشن کے قریب پہنچا دیا ہے۔ جنوری سے ستمبر کے دوران آئی فون 16 ہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا۔

جولائی سے ستمبر کے دوران آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ فروری 2025 میں متعارف کرایا جانے والا آئی فون 16 ای چوتھے نمبر پر رہا۔

سام سنگ کے اے سیریز کے مختلف ماڈلز پانچویں سے نویں نمبروں پر موجود ہیں۔ جبکہ ایپل کا آئی فون 17 پرو میکس دسویں نمبر پر رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہنگائی کے باوجود ایپل کے آئی فونز سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔ 2024 میں آئی فون 15 سب سے زیادہ فروخت ہوا، جس کا مارکیٹ شیئر 3 فیصد رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں