ایرانی فضائی دفاع کا دعویٰ، امریکی ڈرون تباہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی فضائی دفاع نے امریکی ڈرون تباہ کر دیا، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ایرانی حدود میں ہوئی۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں ڈرون کو گرایا جاتا ہوا دیکھایا جا سکتا ہے۔

امریکی فورسز مسلسل ایران پر حملے کر رہی ہیں۔ مختلف شہروں میں گزشتہ 3 روز سے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آج بھی ایران کے ساحلی شہر کونارک میں 3، بوشہر اور چغادک میں 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ حملے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں