یروشلم میں مکابیہ گیمز کی تقریب میں بدانتظامی کے باعث سارا نیتن یاہو کا نیتن یاہو پر غصہ، ویڈیو وائرل۔
یروشلم: (رائیٹ ناؤنیوز) مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بدانتظامی کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر اور اسٹاف پر غصہ نکالا۔ یہ واقعہ ٹیڈی اسٹیڈیم میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
وائے نیٹ گلوبل کے مطابق یہ تنازع وی آئی پی حصے میں داخلے کے انتظامات پر سارا نیتن یاہو کی ناراضی کے باعث ہوا۔ تقریب کے دوران ان کے پاؤں پر کسی کا پاؤں آیا، جس پر وہ برہم ہوئیں۔
سارا نیتن یاہو نے وی آئی پی لاؤنج میں پہنچ کر اپنے شوہر کو مخاطب کیا اور کہا کہ تمہاری وجہ سے میں لوگوں سے لڑتی پھر رہی ہوں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وہ اسٹاف پر بھی ناراض ہوئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارا نیتن یاہو لاؤنج میں غصے کی حالت میں شکایت کر رہی ہیں اور نیتن یاہو خاموش بیٹھے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک اسرائیلی صحافی نے شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ مکابیہ گیمز اسرائیل میں ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور اس تقریب میں وی آئی پی مہمانوں کے لیے خاص انتظامات کیے جاتے ہیں۔















