پاکستان میں رواں سال کے آخری سپر مون کا دلکش نظارہ، چاند 15 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے رواں سال کے آخری سپر مون کا دلکش نظارہ کیا۔ لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں نے اس دلکش منظر کا نظارہ کیا۔
جب چاند مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ اس وقت چاند مکمل طور پر روشن ہوتا ہے اور اپنی قربت کی وجہ سے عام دنوں سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔
رواں سال کے آخری سپر مون کے دوران چاند 15 فیصد زیادہ روشن تھا۔ سپارکو کے مطابق اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر تھا۔
چاند کی قربت کے باعث یہ عام دنوں کے مقابلے 7.9 فیصد بڑا اور زیادہ روشن نظر آ رہا تھا۔ پاکستان میں سپر مون صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔















