گوگل کے نئے فیچر سے مالکان کو ملازمین کے میسجز تک رسائی حاصل

گوگل کا نیا فیچر مالکان کو ملازمین کے میسجز پڑھنے کی اجازت دے گا، جس سے بزنس کمیونیکیشن کی مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے مالکان اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں جاری کی گئی ہے، جس کے تحت کمپنی کے زیر استعمال ڈیوائسز پر موجود ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز تک مالکان کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس)، جو کہ اینڈرائیڈ کے ایس ایم ایس کا جدید ورژن ہے، میں یہ فیچر شامل کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالکان کو ادارے کے اندر ہونے والی کمیونیکیشن پر بہتر نظر فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مسلسل درست اور دستیاب ریکارڈ حاصل کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اس فیچر کو اندرونی تحقیقات، ایچ آر تنازعات، یا حساس معلومات کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں، جس سے بزنس کمیونیکیشن کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہو جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں