ایران پر حملہ اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، اسرائیلی وزیر دفاع کی وارننگ

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا کہ حملہ کرنے کی صورت میں یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر حملہ اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، اسرائیلی وزیر دفاع کی وارننگ

تل ابیب: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ اسرائیلی افواج کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی اسرائیل کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے قانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز یا شہری آبادی کو نشانہ بنانا اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا۔ اسرائیلی افواج ہر قسم کی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے حالیہ بیانات میں اسرائیل کو لبنان سے نکلنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مزاحمتی قوتیں عاشورہ کے جذبے سے سرشار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے سینٹرل ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہا تو ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں