وزیر اعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی جارہی ہے۔
ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ حکومت نے 129 ارب روپے کی بچت سے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور حکومت کا ساتھ دیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مکمل تعاون کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے میں امن ممکن ہوا۔ حکومت نے عالمی مہنگائی کی لہر سے عوام کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومتی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔













