بلاول بھٹو کا مہاجرین نشستوں کے سیاسی حل پر زور، کشمیر صورتحال پر تشویش

بلاول بھٹو نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہاجرین کی نشستوں کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلاول بھٹو کا مہاجرین کی نشستوں پر سیاسی حل پر زور، کشمیر کی صورتحال پر تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی غیر مشروط طور پر سرنڈر کرے تو ان کے خلاف نوٹیفکیشن واپس لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں کہا کہ کشمیری احتجاج سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان ہو رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں اشیاء خورونوش کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ بات چیت اور قانون سازی سے حل ہوگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خود ہی اپنے فیصلے کرنے چاہئیں اور مہاجرین کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ اسی فیصد مکمل تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکالا جائے اور پاکستان کے دائرے میں رہ کر حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف بھی آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی نظروں میں ہے اور احتجاج کرنے والے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں