پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ، شفاف فارمولہ تیار ہوگا

وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا، شفاف فارمولہ تیار ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ، شفاف فارمولہ تیار ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شفاف ہفتہ وار فارمولہ تیار کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ نئے فارمولے کی مدد سے عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو بہتر سمجھ سکیں گے۔ یہ فارمولہ تمام متعلقہ فریقین سے مکمل مشاورت کے بعد تیار کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل جاری ہے۔ حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی مفادات کے تحفظ کیلئے کئی نئے اقدامات پر کام جاری ہے۔ حکومت توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

یاد رہے کہ ایران و امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ حکومت پاکستان اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں