کراچی میں بچے کی موت کے بعد والد کا گٹر ڈھکن لگانے کا اعلان

کراچی میں بچے کی موت کے بعد والد نے مین ہول ڈھکن لگانے کا خود اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کے والد نے گٹروں کے ڈھکن لگوانے کا اعلان کیا ہے۔

ابراہیم کے والد نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر گٹروں کے ڈھکن نہیں لگوا سکتی تو میں یہ کام خود شروع کروں گا تاکہ کسی اور بچے کی جان نہ جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کا نمبر لکھ لیں اور اگر ان کے علاقے میں کھلے مین ہول ہیں تو انہیں اطلاع دیں، وہ خود جا کر ڈھکن لگوائیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا اور اس کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں