ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، علاقے کی ناکا بندی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر روانہ ہو گئے ہیں اور علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے۔















