اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 سے 12 سال کے بچوں کا اسمارٹ فون استعمال کرنا ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 سے 12 سال کی عمر کے بچے جو اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی تحقیق کے مطابق 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے مسائل زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

تحقیق میں 10 ہزار سے زائد 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے بعض کے پاس اسمارٹ فون تھے۔ نتائج کے مطابق، اسمارٹ فون رکھنے والے بچوں میں ڈپریشن کے امکانات 31 فیصد، موٹاپے کے 40 فیصد اور ناکافی نیند کے 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون کا مالک بنتا ہے، اس کی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں