وزیراعظم آزاد کشمیر کا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پر شدید ردعمل

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پر شدید ردعمل دیا ہے، انہوں نے انتشار پھیلانے والوں سے بات نہ کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم آزاد کشمیر کا احتجاجی کال پر سخت ردعمل، انتشار پھیلانے والوں سے بات نہ کرنے کا اعلان

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز). وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کے نام پر انتشار اور افراتفری پھیلانے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا ہے کہ انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ انتشار پھیلانے والے عناصر کو اصل تکلیف کس بات کی ہے۔ انہوں نے مخصوص سیاسی جتھوں اور سوشل میڈیا ٹرولز پر الزام عائد کیا کہ وہ عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے طالبان خارجیوں کے حامی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مسائل کے حل کے لیے ماضی میں مذاکرات کیے، لیکن غیر سیاسی گروپ نے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے، لیکن کسی کو ریاست کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آزاد کشمیر عوامی حقوق میں ملک کے دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

واضح رہے کہ بجلی اور آٹے کی کم قیمتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزاد کشمیر میں عوامی مراعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے امن اور ترقی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں