اگست 2026 میں پاکستانی عوام کو 12 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اگست 2026 پاکستانی عوام کے لیے آرام کا مہینہ بننے جا رہا ہے۔ 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث عوام کو مجموعی 12 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
عوام کو اگست میں 14 اگست سے 3 روزہ چھٹیوں کا موقع ملے گا۔ اس روز قوم یوم آزادی منائے گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوں گی۔
حکومت پاکستان نے 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 25 اگست کو عید میلاد النبی کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
ان نوٹیفکیشنز کے مطابق، عوام کو اگست میں مجموعی طور پر 12 تعطیلات ملنے کی توقع ہے۔ یہ چھٹیاں عوام کے لیے تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان ہر سال سرکاری اور بینک تعطیلات کا شیڈول جاری کرتی ہے تاکہ عوام کو قبل از وقت معلومات مل سکیں۔














