گلگت بلتستان میں آج ووٹنگ ہوگی، 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔
گلگت بلتستان: (رائیٹ ناؤنیوز) گلگت بلتستان میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ 24 حلقوں میں 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں پر عملے اور سامان کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ 349 کو حساس اور 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔
انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 23، ن لیگ کے 22 اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔
امن و امان کے لیے مقامی پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی نفری تعینات ہے۔ انتخابی حلقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا ہے۔ مختلف حلقوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر بھی سخت مقابلہ ہوا تھا۔ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔














