سہیل آفریدی اور مزمل اسلم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی، بجٹ تیاری میں رہنمائی ضروری سمجھی گئی۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں بیان کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے میں گڈ گورننس کے ذمہ دار ہیں اور مزمل اسلم مالی امور کے مشیر ہیں۔ وہ بانی پی ٹی آئی سے اہم صوبائی امور پر مشاورت کے پابند ہیں۔
درخواست گزاروں نے وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت سے ملاقات کے انتظامات کے لیے درخواست کی تھی۔ عدالت میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ توہین عدالت کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاری میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ضروری ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان کے ویژن کی بنیاد پر نمائندے منتخب کیے ہیں۔
واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے عدالت سے آئینی و قانونی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت اور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔














