بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس حکام کے مطابق حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکاراور ایک شہری شہید ہوگیا۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس حکام کے مطابق حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکاراور ایک شہری شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ حملے کے بعد گاڑی کو آگ لگادی گئی۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ سے بنوں آ رہے تھے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
ریجنل پولیس آفس (آر پی او) کے ترجمان کاشف نواز نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ کینٹ تھانے کی حدود میں ہوا۔
پاکستان میں حالیہ عرصے کے دوران خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب سے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کی تھی۔جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی نے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔















