سام سنگ کاٹرائی فولڈ مہنگا فون متعارف

سام سنگ نے مہنگا تین بار فولڈ ہونے والا فون گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ متعارف کرایا، جو 2,443 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ نے اپنا پہلا تین بار فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ متعارف کرا دیا ہے، جو 12 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ فون خصوصی ایڈیشن ہے اور اس کی قیمت 2,443 ڈالر رکھی گئی ہے، جو آئی فون 17 کی قیمت سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ فون 10 انچ کی اسکرین فراہم کرتا ہے اور کام کے ساتھ ساتھ تخلیقی سرگرمیوں کے لیے بھی زیادہ سہولت دیتا ہے۔ ڈیوائس صرف سیاہ رنگ میں دستیاب ہے، اس کا وزن 309 گرام ہے اور فولڈ ہونے پر اس کی موٹائی 0.2 انچ سے کم رہ جاتی ہے۔

سام سنگ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ فون بڑے پیمانے پر فروخت کے لیے نہیں بلکہ خصوصی خریداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے ایگزیکٹو نائب صدر کم سیونگ اُن نے اسے اسپیشل ایڈیشن قرار دیا ہے۔

عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سست رفتاری کی وجہ سے کمپنیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سام سنگ نے نئے فون میں جنریٹیو اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔

صنعتی اعدادوشمار کے مطابق، ایپل آئندہ برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی کے طور پر سام سنگ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، کیونکہ 2025 میں ایپل کی عالمی مارکیٹ شیئر 19.4 فیصد جبکہ سام سنگ کی 18.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں