تعلیمی نظام کی کمزوری اے آئی کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بلال بن ثاقب

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ادارہ جاتی مزاحمت ڈیجیٹل اصلاحات میں رکاوٹ ہے اور تعلیمی نظام کی کمزوری اے آئی کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات کے نفاذ میں اداروں کی جانب سے مزاحمت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا ہے  کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے، ورنہ نظام کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کے اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہوگا، ورنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہوگا، جبکہ ملازمتوں، فری لانسنگ اور کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر مصنوعی ذہانت کے گہرے اثرات ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں