لکی مروت میں خودکش حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، چھ زخمی

لکی مروت میں پولیس وین پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لکی مروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر خودکش حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کٹوخیل اڈہ کے قریب تھانہ تجوڑی کی موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں