دھرو راٹھی نے کاکروچ جنتا پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا ہے، ان کی شرط پوری ہونے پر یہ ممکن ہو سکتا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کے معروف کانٹینٹ کریئیٹر دھرو راٹھی نے کاکروچ جنتا پارٹی میں شمولیت کے بارے میں غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حالیہ ویڈیو میں کہا ہے کہ ان کی شرط پوری ہونے پر وہ پارٹی میں شامل ہوں گے۔
بھارت کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نوجوانوں کو ‘کاکروچ’ کہنے کے بعد شروع ہونے والی طنزیہ تحریک عالمی طور پر مقبول ہو رہی ہے۔ اس تحریک کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
اس تحریک کو ابھیجیت دیپکے نے شروع کیا، جس کا مقصد سنجیدہ مسائل پر توجہ دینا ہے۔ دھرو راٹھی نے بھی اس تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں نیٹ امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد حکومت نے امتحان منسوخ کر دیا ہے۔ اس واقعہ نے تعلیمی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے۔
دھرو راٹھی نے ویڈیو میں وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا، اور کاکروچ جنتا پارٹی سے اس مسئلے کو منشور میں شامل کرنے کی درخواست کی۔















