خیبرپختونخوا حکومت 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔فیصلہ صوبے میں آٹے کے بحران اور گیس کی بندش کے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کیا ہے۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ اس خریداری کے لیے حکومت اپنے وسائل استعمال کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زمینداروں کو گندم کی قیمت مال سپلائی کے 24 گھنٹے کے اندر ادا کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد زمینداروں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ صوبے میں آٹے کے بحران اور گیس کی بندش کے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت ان مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن اور گورنر کے ساتھ یکجا ہوکر کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور وفاقی حکومت کی عدم تعاون کی شکایات بھی موجود ہیں۔















