بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی نے آئینی عدالت میں جواب جمع کر دیا

سہیل آفریدی نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے وجود کی تردید کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی نے آئینی عدالت میں جواب جمع کر دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی۔

سہیل آفریدی نے 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کرایا۔ جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ اصل اقدام بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک ہے جو غیر مسلح ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے موقف اپنایا کہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد پر مبنی ہے اور قبل از وقت ہے۔ درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت نہیں کر سکا۔

جواب میں کہا گیا کہ آئینی درخواست کو خارج کیا جائے کیونکہ رہائی تحریک کو آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کا تحفظ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آئینی عدالت نے وزیر اعلیٰ سے جواب طلب کر رکھا تھا اور بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے خلاف درخواست کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں