ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری ابھی نہیں دی گئی ہے۔ امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری ابھی نہیں دی گئی ہے۔ تاہم، امکان ہے کہ منظوری دی جائے یا نہ دی جائے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ شمالی کوریا اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ چین کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر بات نہیں ہوئی، تاہم چین امریکہ سے اربوں ڈالر کا سویا بین خریدے گا۔
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیے جائیں گے۔ اگر ایران کا جوہری پروگرام بیس سال کے لیے معطل ہو تو انہیں اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز سے ایران کی تجارت کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا۔














