امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی محفوظ ہے: دفتر خارجہ کی وضاحت
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا، اس کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ آج معرکہ حق کی پہلی سالگرہ ہے۔ پانچ مئی کو نائب وزیراعظم نے سفارتی کور کو معرکہ حق پر بریف کیا۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، مگر اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔ ہم پرامید ہیں کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملہ حل ہوگا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کی فکر ہے۔ سندھ طاس معاہدہ سے متعلق تمام آپشنز زیر غور ہیں اور پاکستان کا پانی محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ دفتر خارجہ، انڈس واٹر کمشنر اور دیگر حکام کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر مستعد ہے۔














